منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کا ایسا ملک جہاں داماد اور سسر کےملنے پر پابندی ہے ، سلام کرنا تک ممنوع قرار

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواکشوط(این این آئی)افریقی ملک موریطانیہ کے مختلف طبقات میں لوگ ایک عجیب وغریب سماجی روایت میں آج تک جکڑے ہوئے ہیں۔ اس روایت کے تحت داماد اور اس کے سسرکی میل ملاقات،ایک مجلس میں بیٹھنے، ایک ساتھ کھانا کھانے حتیٰ کہ سلام کرنے کو بھی ممنوع سمجھاجاتا ہے۔

اگر داماد گھر پر آجائے تو اس کی بیوی کا والد منہ چھپا کر وہاں سے کھسک جاتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق موریطانیہ میں یہ روایت صدیوں سے چلی آ رہی ہے اور اگرکوئی اس کے خلاف ورزی کرتا ہے معاشرے میں اسے’بے حیا’ تصورکیا جاتا ہے۔اگرچہ اس قدیم سماجی روایت کے خلاف اب اکا دکا آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بعض لوگ داماد اور اس کے سسر کے درمیان ہونے والی ملاقات پر پابندی کو ازمنہ رفتہ کی بربریت پرمبنی روایت قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ روایت موریطانیہ میں عربوں کی آمد سے بھی پہلے کی ہے جسے قبائل نے اختیارکیا اور آج لوگ اس میں جکڑے ہوئے ہیں۔ مخالفت کے باوجود موریطانیہ میں ایک بڑا طبقہ اس روایت کو احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ روایت کے حامیوں کا کہناتھا کہ داماد اور اس کے سسر کے درمیان ملاقات سے اجتناب دراصل سسر کے احترام کا تقاضا ہے۔ یہ مناسب نہیں کہ اگر کسی محفل میں داماد موجود ہوتو سسر وہاں بیٹھے، یا دونوں ایک دوسرے کو سلام کریں، یا کوئی بات چیت کریں۔ دونوں میں سے کسی ایک کو اس مجلس سے نکل جانا ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…