منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

برطانیہ کی پہلی 7 طالبات کو 150 سال بعد ڈگری دے دی گئی یہ طالبات کون تھیں اور انہوں نے کیوں بغاوت کی تھی؟جانئے

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی یونیورسٹی ایڈنبرا میں قدامت پسند برطانیہ کی متنازع روایت سے انحراف کرتے ہوئے 7 طالبات کو ان کے دنیا سے جانے کے بعد بیچلرز کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان طالبات کو اسناد 150 سال

بعد دی گئیں۔ ان طالبات نے سال 1869 میں قدیم برطانوی معاشرے میں رائج روایات وثقافت سے بغاوت کرتے ہوئے پہلی بار یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔ان ساتوں طالبات کو ایڈنبرا 7 کے نام سے جانا جاتا ہے، اتنے عرصہ بعد وہ اپنی ڈگری لینے کے لیے خود تو اس دنیا میں موجود نہیں ہیں اس لیے ان کی جگہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے منتخب کی گئی 7 لائق فائق طالبات نے اعزازی میڈلز اور اسناد وصول کیں۔میری اینڈرسن، صوفیا جیکس بلیک، ایملی بوویل، ایڈتھ پیچی، میٹلڈا چپلن، ہیلن ایوانز اور ایزابیل تھورن نام کی ان ساتوں خواتین کے یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے اس وقت کے قدامت پرست برطانوی معاشرے میں تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ حاکمیت پسند مردوں نے ان ساتوں طالبات کی راہ میں روڑے اٹکاتے ہوئے ان کیخلاف باقاعدہ محاذ کھڑا کردیا تھا۔ایڈنبرا سیون نے اس سلوک پر صنفی امتیاز کے خلاف مہم چلائی جس کے نتیجے میں سال 1877ء میں خواتین کواعلیٰ تعلیم کی اجازت کیلئے قانون سازی ہوئی۔ لیکن اس کے باوجود دو دہائی تک ایڈنبرا یونیورسٹی میں خواتین کا داخلہ ممنوع رہا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…