اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا ساتواں عجوبہ دیوار چین، بنا ئی کیوں گئی ؟ دلچسپ رپورٹ

datetime 9  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (نیوز ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تاریخی دیوار چین کے بڑے ٹکڑے کٹاﺅ کا شکار ہیں اور بہت سے حصے ایسے ہیں جو ایک بارش کے ساتھ زمین بوس ہو سکتے ہیں۔ اخبار کے مطابق قدرتی آفات بھی دیوار کی خستہ خالی کے عمل کو تیز کر رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر موجودہ صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے سالوں میں وال آف چائنہ کے مزید حصے مسمار ہونے کا خدشہ ہے۔دیوارِ چین دنیا میں انسانی ہاتھوں سے بنایا جانے والا سب سے بڑا تعمیراتیکام ہے اور اس کی لمبائی تقریباً پانچ ہزار کلومیٹر ہے۔ دنیا کے سات عجوبوں میں سے ایک دیوار چین کی تعمیر کی ابتداءتقریباً دو ہزار سال قبل شروع ہوئی تھی۔ چین کے پہلے بادشاہ شی ہیوانگ تی نے دشمنوں سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ دیوار تعمیر کروانا شروع کی تھی۔ دیوار کے اوپر 25 ہزار چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔ ان چوکیوں کی مدد سے حملہ آوروں کی نقل وحرکت دیکھا جا سکتا ہے۔ 1987ءمیں دیوار چین کو یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔دیوار چین کے بارے میں کئی افسانوی باتیں بھی مشہور ہیں۔ کئی خلاءنوردوں نے دعوی کیا کہ یہ زمین پر واحد چیز ہے جو خلاءسے نظر آتی ہے۔ بعض نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ خلاءسے اس کی تصویر لے لی گئی ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں سیاح ہر سال انسانی ہاتھوں سے تراشے اس عجوبے کو دیکھنے چین کا رخ کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…