ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شادیاں برقرار رکھنے کے لیے یہ عمل کیا جائے تو طلاق کی شرح میں کمی واقع ہو جائے گی، سروے میں کس بات پر اتفاق کیا گیا؟

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ طلاق دینے کا طریقہ کار طویل اور پیچیدہ ہونے سے شادیاں برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔یہ رائے ایک سروے کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جو چائنہ یوتھ ڈیلی میں جاری کیا ہے،سروے کے مطابق جن لوگوں کی رائے لی گئی ان میں سے 83فیصد سے زیادہ اس بات پر متفق تھے ماضی کی نسبت اب لوگ طلاق کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے جبکہ 73فیصد نے کہا کہ طلاقوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ،سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے،کہ اس کی بڑی

وجہ ذاتی اختلافات ،اقدارکا تصادم ،بے وفائی اور ناجائز جنسی تعلقات ہیں۔جبکہ دیگر وجوہات میں گھریلوں تشدد خاندانی سٹیٹس کا مساوی نہ ہونا اور ساس اور سسر کے ساتھ برے تعلقات ہیں گزشتہ سال اعدادو شمار سے پتہ چلا تھا کہ 2003 کے بعد سے طلاقوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے،تاہم سروے میں 73فیصد نے رائے دی ہے کے طلاق کا طریقہ کار طویل اورپیچیدہ بنا کر شادی کا تحفظ کیا جاسکتا ہے،جن شہریوں سے سروے کیا گیا ان میں سے 79.6فیصد شادی شدہ 14.7فیصد غیر شادی شدہ اور 5.2طلاق یافتہ تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…