اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی کرکٹرز کے بال کاٹنے والا یہ حجام کونسا نیا ریکارڈ قائم کرنے والا ہے؟حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک پاکستانی حجام نے بال کاٹنے کے اپنے منفرد انداز سے انٹرنیٹ پر لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ 33 سالہ صادق علی کسی شخص کے بال کاٹنے کیلئے بیس منٹ کا وقت لیتے ہیں مگر خاص بات یہ ہے کہ وہ بال کاٹنے کیلئے ایک یا دو نہیں بیک وقت 15 قینچیوں کا استعمال کرتے ہیں

وہ دن بھر میں صرف 20 افراد کے بال کاٹتے ہیں اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی انکے خاص گاہکوں میں شامل ہیں۔پندرہ سال سے حجام کی حیثیت سے کام کرنیوالے صادق علی کو پندرہ قینچیوں سے بال کاٹنے کی تکنیک میں مہارت حاصل کرنے میں پانچ سال کا عرصہ لگا جسے وہ ‘سپائسی ہیئر کٹ کا نام دیتے ہیں۔صادق علی نے یہ تکنیک اس وقت سیکھی جب ایک چینی حجام نے 2007 میں بیک وقت دس قینچیاں استعمال کر کے بال کاٹنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی جبکہ صادق علی کا مقصد اب سولہ قینچیوں کیساتھ بال کاٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انہیں اس مقصد کے حصول کیلئے کچھ زیادہ وقت نہیں لگے گا۔اس سے قبل مصر میں ایک حجام نے قینچیوں کی جگہ آگ کو سہارا بنا لیاتھا اور لوگوں کے من پسند اسٹائل آگ کے ذریعے ترتیب دینے لگا ہے۔مصری نائی کو بال کاٹنے، اسٹریٹ کرنے اور اسٹائل دینے کے لیے قینچی کی نہیں صرف آگ کی ضرورت ہوتی ہے۔قاہرہ سے تعلق رکھنے والے محمد حنفی نامی حجام کی مہارت کے باعث اس کی دکان پر لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…