بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

دلہا نے شادی کے 15منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دیدی،دلہن نے ایسا کیا کیا تھا

datetime 30  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی ملک مصرمیں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں دلہا نے چوری پکڑی جانے پر شادی کےمحض 15 منٹ بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی۔یہ واقعہ مصرکے دارالحکومت قاہرہ کے مشرق میں واقع علاقے المرج میں پیش آیا۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نکاح کے بعد دلہا ایک دم غائب ہوگیا جس کو دیکھنے کیلئے دلہن خود اٹھی تو اسے دلہا دوسرے کمرے میں ایک عورت کے ساتھ پایا گیا۔ دلہا کے ساتھ کمرے میں موجود عورت رقاصہ تھی اور دونوں کے درمیان گفتگو سے اندازہ ہوا کہ ان کا آپس میں پرانا تعلق ہے۔اس دوران دلہے نے چوری پکڑے جانے پر دلہن کو

طلاق دی اور فوری طور پر وہاں سے فرار ہوگیا تا کہ اسے لوگوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری جانب پولیس نے رقاصہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جب کہ دلہے کی بھی تلاش جاری ہے۔دریں اثنا دلہن نے پولیس کوبیان میں کہا کہ نکاح کے محض 15 منٹ بعد دلہا کو اس کی محبوبہ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا، جس پررقاصہ نے مجھے زد وکوب بھی کیا اور کہا کہ میں تم کو اپنا عاشق چھیننے نہیں دوں گی۔استغاثہ نے رقاصہ سوما کو 4 دن تک پوچھ گچھ کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مفرور دولہا کا بیان لینے کے لیے اس کو پکڑ کر لانے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…