بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں200 کروڑ کی شادی ماحول کیلئے شدید ترین خطرہ بن گئی

datetime 26  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی ریاست اترکھنڈ میں 200 کروڑ کی لاگت سے ہونے والی شادی کے بعد 4 ہزار کلو کچرا میونسپل ڈپارٹمنٹ کے لیے دردِ سر بن گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے مشہور کاروباری خاندان گپتا کے بیٹے اور اجے اور اتل گپتا کی شادی اولی میں منعقد کی گئی

جہاں شادی کے بعد خوبصورت ہل اسٹیشن کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے اور میونسپل ڈیپارمنٹ کے مطابق میزبان اور مہمان جاتے جاتے 4 ہزار کلو کچرا چھوڑ گئے، جسے صاف کرنے کے لیے میونسپل ڈیپارٹمنٹ کے 20 افراد بہت سی مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے گزشتہ 4 دن سے مصروف ہیں۔اولی ہل اسٹیشن سمندری سطح سے کئی گنا بلند ہے جبکہ وہاں پہنچنا بھی ایک مشکل مرحلہ ہے۔200 کروڑ کی اس شاندار شادی میں سینکڑوں مہمانوں سمیت شوبز انڈسٹری کے 250 ستاروں نے ھی شرکت کی جنہیں ہیلی کاپٹر اور جہازوں کا استعمال کرتے ہوئے شادی میں لایا گیا ، جس میں کترینہ کیف، کیلاش کھیر، کنیکا کپور ، بادشاہ ، سدھارتھ ملہوترا سمیت کئی فنکاروں نے اپنی ڈانس اور میوزک پرفارمنس دے کر شادی کو چار چاند لگا دئیے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…