بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

فلم کا کوئی سین یا پھر کوئی منظر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟ایسا ہو تو کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم کا کوئی سین یا پھر کوئی منظر دیکھ کر انسان کے رونگٹے کیوں کھڑے ہوتے ہیں؟ایسا ہو تو کیا ہوتا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کر دیا ،سائنس نے اس کی وجہ تلاش کرلی ہے۔ درحقیقت ایسا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ آپ صحت مند اور خوش باش زندگی گزار رہے ہیں۔

یہ تصویر آپ کے رونگٹے کھڑے کردے گی یہ بات ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔ ہارورڈ یونیورسٹی اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی مشترکہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ رونگٹے کھڑے ہونے کا تجربہ کسی فرد کی صحت اور شخصیت کے ساتھ جڑا ہوتا ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ جن لوگوں کو اس کا تجربہ ہوتا ہے ان کا دیگر افراد سے تعلق مضبوط ہوتا ہے، تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں جبکہ دیگر کے مقابلے میں ان کی صحت زیادہ اچھی ہوتی ہے۔ اس تحقیق کے دوران 100 رضاکاروں پر مختلف تجربات کیے گئے جس کے دوران انہیں ایک مانیٹرنگ ڈیوائس پہنائی گئی۔ محققین نے موسیقی پر رضاکاروں کے نفسیاتی ردعمل کا تجزیہ کیا جبکہ ان کے دیگر ٹیسٹ بھی کیے گئے تاکہ تعین کیا جاسکے کہ کب ان کے رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں۔ نسانی جسم کا یہ راز جانتے ہیں؟ نتائج سے معلوم ہوا کہ 55 فیصد خواتین اور 45 فیصد مردوں کو اس کا تجربہ ہوا اور یہ ایسے افراد تھے جن کا اپنے رشتے داروں سے تعلق مضبوط اور صحت اچھی تھی۔ محققین کا کہنا تھا کہ رونگٹے کھڑے ہونے کا تجربہ ان افراد کو ہوتا ہے جن کا مزاج مثبت جبکہ جسمانی ساکت اچھی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تحقیق سے رونگٹے کھڑے ہونے کی وجہ جاننے میں مدد ملی اور معلوم ہوا کہ مختلف شخصی عادات اس حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…