اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور کینیڈا دو ایسے ممالک ہیں جن کی شہریت حاصل کرنے کیلئے لوگ برسوں تگ ودو اور مختلف حربے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ان ممالک میں سے کسی ایک کی شہریت حاصل کرلینے والا خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہے، مگر اگر یہاں ہم آپ سے یہ کہیں کہ آپ ایک ساتھ دونوں ممالک کے شہری تصورہوسکتے ہیں تو شاید آپ کو یقین نہ آئے۔ جی ہاں ورمونٹ میں واقع ایک انوکھا گھر توجہ کا مرکز بن چکا ہے
جس کا آدھا حصہ امریکا جبکہ آدھا حصہ کینیڈا میں واقع ہے جبکہ داخلی دروازے کے باہر سرحدی مارکنگ لائنز بھی موجود ہیں۔یعنی یہ گھر امریکہ اور کینیڈا کی سرحد پر واقع ہے ۔ دو بہنوں برائن اور جوآن ڈومولین کی ملکیت اس گھر کو فروخت کے لیے تو پیش کردیا گیا ہے مگر خریدار مل نہیں رہا۔اس کی کئی وجوہات ہیں، پہلی چیز تو اس گھر میں کافی مرمت کرانا ہے جبکہ دورسری چیز نائن الیون کے بعد سکیورٹی پابندیوں نے یہاں رہنا مشکل بنا دیا ہے۔