بدھ‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2025 

رواں سال امریکی ساحلوں پر 70 مردہ وھیل مل چکی ہیں

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) اگرچہ ابھی نصف سال باقی ہے لیکن امریکا کے مغربی ساحلوں (ویسٹ کوسٹ) پر اب تک 70 گرے وھیل مردہ پائی گئی ہیں جس سے ایک جانب تو سمندری حیات کے ماہرین پریشان ہیں تو دوسری جانب ان مردہ وھیلوں کو تلف کرنا ایک اہم مسئلہ بن چکا ہے۔

امریکی اداروں نے سمندر کے کنارے ذاتی جائیدادوں کے مالک سے کہا ہے کہ وہ وھیل کے لیے کچھ جگہ چھوڑیں تاکہ وہ قدرتی طور پر گل سڑکرتلف ہوسکیں۔یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے اور ماہرین نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 20 سال میں وھیل کی ہلاکتوں کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ ماہرین ابھی اس پر غور کررہے ہیں لیکن خیال ہے کہ یہ عظیم الجثہ جانور بھوک سے مرے ہیں کیونکہ آب و ہوا میں تبدیلی سے سمندروں میں اتنے بڑے جانداروں کے لیے غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔اگرچہ وھیل کی لاشوں پر مردار خور پرندے اور دیگر جانور آرہے ہیں لیکن اس کے باوجود وھیل کو تلف ہونے میں وقت لگے گا اور ان کا تعفن ناقابلِ برداشت ہوتا جارہا ہے۔ سب سے زیادہ وھیل ریاست واشنگٹن کے ساحلوں پر ملی ہیں جن کی تعداد 30 ہے، دوسرے نمبر پر کیلیفورنیا ہے جہاں 37 مری ہوئی وھیل ملی ہیں جبکہ تین وھیل اوریگون میں پائی گئی ہیں۔سائنسدانوں نے فکرمندی سے کہا ہے کہ شاید اگلے چند ماہ میں مزید وھیلوں کی ہلاکت کے واقعات ہوسکتے ہیں اور شاید ان کی بڑی تعداد مرنے کے بعد دورافتادہ چھوٹے جزیروں پر جمع ہورہی ہے اور یوں اصل نقصان کا اندازہ لگانا محال ہے۔ایک خیال یہ ہے کہ گرے وھیل روزانہ بڑی مقدار میں کِرل اور ایمفی پوڈز نامی سمندری جاندار کھاتی ہیں لیکن بحری درجہ حرارت بڑھنے سے ان جانوروں کی تعداد ختم ہورہی ہے اور نتیجہ وھیل کی اموات کی صورت میں ظاہر ہورہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…