لندن(این این آئی)برطانیہ اور ملائیشیا کے سائنسدانوں نے کہاہے کہ انھوں نے مرطوب علاقوں (ٹراپیکل) خطے میں اگنے والا دنیا کا طویل الاقامت درخت دریافت کیا ہے جس کی لمبائی 100 میٹر (328فٹ) ہے۔پیلے رنگ کا یہ قد آور درخت گزشتہ برس یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی ایک ٹیم نے بورنیو کے جنگلات میں دریافت کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین نے اس درخت کی لمبائی کی تصدیق کے لیے تھری ڈی سکینز کے ساتھ ساتھ ڈرون فلائیٹ بھی
لی ہیں۔یہ طویل الاقامت درخت ملائیشیا کی ریاست سابا کے علاقے دانم ویلی سے دریافت کیا گیا ہے۔ اس درخت کو مینارا کا نام دیا گیا ہے جو کہ ملایا زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں مینار۔مقامی پیما اندنگ جامی جنھوں نے ٹیپ کے ذریعے درخت کی لمبائی ماپی ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک خوفناک اور تیز ہوا والی چڑھائی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ لیکن ایمانداری سے بتاؤں تو اوپر سے نظارہ ناقابل یقین تھا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کے علاوہ کیا کہنا ہے لیکن بہت، بہت، بہت حیرت انگیز‘