دولہے نے اپنی برات میں ایسی کون سی انوکھی حرکت کی کہ سب حیران ہو کر رہ گئے؟

12  جون‬‮  2019

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ہرانسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی کے نئے سفر کو یادگار بنانے کے لیے کوئی ایسا کام کرے جس کے ذریعے اس موقع کو مزید خاص بنایا جاسکے، اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان نے انوکھی حرکت کی۔ شادی کا دن زندگی بھر کے لیے نہایت اہم اور

خاص لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کے لیے الگ ہی انداز اپناتے ہیں، اسی طرح بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے 30 سالہ نوجوان نے کیا۔ جنوبی بنگال کے ضلع نادیہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان اپنی بارات کو ریاست ارکا پاٹرا سے کرش نگر لے کر گیا، حیران کُن طور پر باراتی پیدل جبکہ دلہا خود بلڈوزر پر سوار تھا۔ پاٹرا نامی نوجوان (دلہا) نے بلڈوزر کی ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ہوئی تھی جبکہ اُس کے آگے پیچھے باراتی بینڈ باجے کے ساتھ چل رہے تھے۔ سڑک پر چلنے والے لوگوں نے جب اس منظر کو دیکھا تو وہ بھی حیران رہ گئے۔ اس موقع پر پاٹرا نے بنگالی ثقافت کے مطابق دھوتی کرتا اور پگڑی لگائی ہوئی تھی، دلہا کے لیے اہل خانہ نے گاڑی کا انتظام بھی کیا تھا مگر اُس نے بلڈوزر میں سفر کرنے کو ترجیح دی جس کا انتظام دوستوں نے کیا تھا۔ پاٹرا کا کہنا تھا کہ ’میں اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانا چاہتا تھا اس لیے مہنگی گاڑی میں سفر نہیں کیا بلکہ بلڈوزر پر سوار ہوا، ابھی تک اس طرح کوئی بھی دلہا بارات لے کر نہیں گیا تو میں نے کر کے نئی تاریخ رقم کردی’۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…