بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

عید کے موقع پر عمران خان کیلئے اژدھے کی کھال سے تیار کردہ چپل کا تحفہ،یہ کھال کس نے کہاں سے بھیجی،چپل کا وزن کتنا ہوگا؟جانئے

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پشاور میں وزیر اعظم عمران خان کیلئے سانپ کی کھال سے خاص چپل تیار کرلی ہے جو انھیں عید پر تحفہ کے طور پر دی جائیگی۔نور الدین چاچا نے بی بی سی کو بتایا کہ اس مرتبہ عمران خان کے ایک چاہنے والے نعمان نامی شخص نے ان سے کہا ہے کہ وہ اپنے کپتان کو خاص قسم کا تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے نعمان نے امریکہ سے سانپ کی انتہائی خوبصورت کھال بھجوائی ہے۔

ان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے لیے اس کھال سے چپل تیار کی جائے جس پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ممکنہ طور پر عید سے پہلے وہ عمران خان کو یہ چپل تحفے میں پیش کر دیں گے۔انہوں نے کہاکہ یہ انتہائی آرام دہ چپل ہو گی جس میں عمران خان کو گرمی نہیں لگے گی۔ وہ اس چپل کو پہن کر جتنا بھی کام کر لیں، نہیں تھکیں گے، مجھے امید ہے کہ ہمارے کپتان کو یہ چپل بہت پسند آئے گی۔نور الدین چاچا کے بڑے بیٹے سلام الدین نے بتایا کہ اس مرتبہ وہ جو چپل تیار کر رہے ہیں یہ انھوں نے اور ان کے والد نور الدین نے خاص طور پر ڈیزائن کی ہے۔اس چپل کا ڈیزائن بظاہر دیکھنے میں تو عام پشاوری چپل جیسا ہی ہو گا مگر جب اس کو پہنا جائے گا تو اس کو دیکھنے والے کو پتا چلے گا کہ یہ بالکل مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ چپل جاگر شوز سے بھی زیادہ ہلکی ہو گی،اس کو پہننے والے کو پتا ہی نہیں چلے گا کہ اس نے کوئی چپل پہن رکھی ہے۔سلام الدین کے مطابق اس چپل پر تمام کام ہاتھ سے کیا جائیگا جبکہ اس پر مجموعی طور پر چار فٹ تک سانپ کی کھال استعمال ہو گی اس کے اوپر والے حصے پر اٹلی سے درآمد شدہ سپنج استعمال ہو گا تاکہ پاؤں کے اوپر والے حصے کو بھی کوئی تکلیف نہ ہو۔ ان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو یہ چپل تحفے میں دینے کے بعد اس کا بھی کوئی برانڈ نام رکھا جائے گا۔نورالدین چاچا کے چھوٹے بیٹے ابرار الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے والد نے اپنی تمام توجہ عمران خان کے لیے سانپ کی کھال سے تیار ہونے والی چپل پر مرکوز کر رکھی ہے۔ماہرین کا نور الدین کو اس چپل کے لیے بھجوائی جانے والی سانپ کی کھال کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ اژدھے کی کھال ہے۔ ان کے مطابق چھوٹے سانپ کی کھال کسی کام میں استعمال نہیں ہو سکتی ہے اس لیے بڑے سانپوں کی کھالیں استعمال کی جاتی ہیں جن میں اژدھا بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…