ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تاریخ کے خطرناک ترین وائرسوں کا شکار، بے کار لیپ ٹاپ، قیمت 12 لاکھ روپے

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) آج کے دور میں ہر شے بِک جاتی ہے اور اب ایک چینی فنکار کی جانب سے تیار کردہ 2008 کا ایسا لیپ ٹاپ 12 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا جو تاریخ کے چھ خوفناک اور طاقتور ترین کمپیوٹر وائرسوں سے تباہ ہوا تھا۔انتشار کی یکسوئی یا The Persistence of Chaos نامی یہ لیپ ٹاپ 2008 کی سام سنگ کمپنی نے سے تعلق رکھتا ہے۔

اور اس میں ونڈوز ایکس پی نصب ہے ۔ یہ دنیا کے مشہور ترین وائرس سے متاثر ہوا جن میں آئی لو یو، مائی ڈوم، سو بِگ، وانا کرائے، ڈارک ٹیکیولا اور بلیک انرجی شامل ہیں۔واضح رہے کہ آن لائن پھیلنے والے یہ تمام وائرس دنیا کے لیے شدید تباہ کن وائرس ثابت ہوئے اور اس وقت 95 ارب ڈالر سے زائد کا مالی نقصان بھی ہوا۔ اسی مناسبت سیسائبرسیکیورٹی کے ماہرین انہیں تباہ کن کمپیوٹروائرس قرار دیا ہے۔تاہم کسی ایسے لیپ ٹاپ کو کون خریدنا چاہیگا جو چھ خطرناک ترین وائرسوں سے آلودہ ہوچکا ہو۔ دوسری جانب کیا یہ تمام خطرناک وائرس کسی حادثے کی صورت میں دوبارہ خارج ہوکر دنیا میں مزید نقصان کی وجہ نہیں بن سکتے؟ یہی وجہ ہے کی میل ویئرزمریکے یہ وائرس بہت تیزی سے پوری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔لیکن اسے فروخت کرنے والے فنکار کہتے ہیں کہ یہ مکمل طور پر ایئرگیپ ہے۔ سام سنگ این سی 10 لیپ ٹاپ کسی طرح بھی انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوسکتا۔آج اس لیپ ٹاپ کی بولی کا آخری روز ہے اور خریدنے والے کو ایک لمبے چوڑے فارم پر دستخط کرنا ہوں گے کہ وہ اس وائرس سے کسی اور کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…