تھائی لینڈ میں ماں نے زندہ نومولود بچہ کھیت میں دفن کردیا، کتے نے بچا لیا

19  مئی‬‮  2019

بنکاک(این این آئی )شمالی تھائی لینڈ میں ایک کتے نے ایک نومولود بچے کی جان اس وقت بچا لی جب بچے کو مبینہ طور پر اس کی نوجوان ماں نے زندہ دفن کر دیا تھا۔اس بچے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی 15 سالہ ماں نے اپنے والدین سے حمل چھپانے کے لیے ایسا کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بان نونگ خام گاؤں میں پنگ پونگ نامی کتا کھیت میں ایک مقام پر بھونک رہا تھا اور کھودنے کی کوشش کر رہا تھا۔ کتے کے مالک نے کہا کہ اس وقت انھیں ایک بچے کی ٹانگ نظر آئی۔مقامی لوگ بچے کو فوراً ہسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو چیک کرنے کے بعد نہلا کر اسے صحت مند قرار دیا ہے۔پنگ پونگ کے مالک اوسا نسائیخا نے بتایا کہ پنگ پونگ کی ایک ٹانگ کام نہیں کرتی کیونکہ ایک گاڑی اسے مار گئی تھی۔انھوں نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ میں نے اسے اسی لیے رکھا کیونکہ یہ انتہائی وفادار اور تابعدار ہے۔ میں جب بھی اپنی بھینسوں کی دیکھ بھال کے لیے جاتا ہوں تو یہ میری مدد کرتا ہے۔ اسے پورا گاؤں ہی پسند کرتا ہے۔ادھر اس بچے کی ماں پر اقدامِ قتل کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہناتھا کہ فل الحال یہ 15 سالہ ماں اپنے والدین اور ایک ماہرِ نفسیات کے پاس ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ماں اپنے کیے پر رنج و غم کا اظہار کر رہی ہے۔ اس لڑکی کے والدین نے بچے کو پالنے کی حامی بھری ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…