سڈنی (این این آئی) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے وزیراعظم سے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی کارکنوں نے انوکھا احتجاج کیا۔ ہاربر بریج سے رسیوں کے ذریعے لٹک گئے، پولیس نے دس افراد کو گرفتار کر لیا۔آسٹریلیا کی گرین پیس تنظیم کے
سربراہ نے کہا ہے آب وہوا کی تبدیلی میں کوئلہ ایک اہم مسئلہ ہے، تنظیم کے کارکنوں نے سڈنی کے ہاربر بریج پررسیوں سے لٹک کر مظاہرہ کیا۔مظاہرین آسٹریلوی وزیراعظم سے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے، پولیس نے دس افراد کو گرفتار کر لیا۔