منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

مصر میں مردہ قراردے کر دفن کیا گیا شہری تیسرے روز گھرآپہنچا، اہل خانہ حیران وپریشان!

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصرمیں ایک شہری گذشتہ دنوں اچانک لاپتا ہوگیا۔ اہل خانہ نے اس کی تلاش کی مگر وہ نہ ملا۔ پولیس کو دریائے نیل سے ایک شخص کی لاش ملی جو جنوبی قاہرہ کے علاقے حلوان کی عرب غنیم کالونی سے گم ہونے والے 30 سالہ رمضان علالدین کا ہم شکل تھا۔ مردہ شخص کی شناخت رمضان علا الدین کے طورپر کی گئی اور اس کے ورثا نے لاش دفن بھی کردی۔ تدفین کے تین دن بعد جب اہل خانہ

مسلسل تعزیت میں مصروف تھے کہ رمضان اچانک گھرآپہنچا۔عر ٹی وی کے مطابق دریائے نیل سے جس شخص کی لاش ملی اس میں وہی علامات تھیں جو رمضان کی شناخت کا حصہ ہوسکتی ہیں۔ مثلا اس کے سینے میں جلن کا واضح نشان ہے۔ مردہ شخص کے سینے پر بھی وہی نشان تھا اور لمبائی بھی اتنی ہی تھی تاہم چہرے کی شناخت مشکل ہو رہی تھی۔رمضان علا الدین کے اہل خانہ صدمے سے نڈھال تھے کہ اس نے اچانک گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ وہ زندہ اور عافیت سے ہے۔ وہ اہلیہ سے جھگڑے کے بعد کسی کو بتائے بغیر کام کے لیے اسکندریہ چلا گیا تھا۔ اس کے کسی دوست نے اسے بتایا کہ گائوں میں اسے مردہ قرار دے جا چکا ہے۔بعض اخبارات میںبھی میرے نام کے ساتھ ایک مردہ شخص کی لاش دکھائی گئی تھی۔ میں اسکندریہ کچھ عرصہ کام کاج کرنا چاہتا تھا کہ اپنے بارے میں حیران کن خبر سن کر گھرلوٹ آیا۔اہل خانہ کو اس کی باتوںپر یقین نہیںہو رہا تھا بلکہ بعض نے تو یہ سمجھا کہ ان کے سامنے رمضان علا الدین کا ہم شکل کوئی جن یا بھوت ہے۔ وہ اس سے باربار سوال جواب کرتے۔ وہ اس کے ماضی کے بارے میں کریدتے۔ اگرچہ اہل خانہ کو اپنے گم شدہ فرد کی واپسی کی خوشی تو تھی ان کے لیے پریشانی یہ بن گئی کہ مردہ قراردے گئے شخص کو اب سرکاری ریکارڈ میں دوبارہ کیسے زندہ قرار دلوایا جائے۔پراسیکیوٹر جنرل نے رمضان اور اس کے اہل خانہ پر سرکاری ریکارڈ میں جعل سازی کا الزام عایدکیا ہے۔ عدالت نے دفن کیے گئے شخص کا بھی پوسٹ مارٹم کرنے کرکے اس کی شناخت کا حکم دیا ہے۔رمضان کی ماں نے بتایا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ اپنی بجلی کے سامان کی دکان پر بیٹھی تھی کہ ایک نقاب پوش شخص نے میرا ہاتھ پکڑ کر زور زور سے ہنسنا شروع ہوگیا۔ اس وقت مجھے پتا چلا یہ تو میرا گم شدہ بیٹا ہے۔ میں حیران و پریشان تھی اور مجھے ایسے لگ رہا تھا کہ قیامت آگئی اور میرے آس پاس لوگ مردے ہیں جو دوبارہ زندہ ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…