منیلا (این این آئی)فلپائن میں ماہر فنکارنے پلاسٹک کا استعمال کرتے ہوئے ایسا انوکھااور منفرد وہیل کا مجسمہ تخلیق کیا ہے جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فلپائن میں ایسے ہی ماہر فنکارنے پلاسٹک کا استعمال کرتے ہوئے ایسا انوکھااور منفرد وہیل کا
مجسمہ تخلیق کیا جسے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔24میٹر لمبا یہ آرٹ کا نمونہ ماحولیاتی آلودگی سے آگاہی کے لئے تیار کیا گیا ہے جس کی تیاری میں پلاسٹک کی ہزاروں بوتلوں اور اسٹراز کااستعمال کیا گیاہے۔واضح رہے اس مجسمے کو کرائی آف دی ڈیڈ وہیلز کا نام دیا گیا ہے