پشاور میں ماہر آثار قدمیہ نے 2200 سال پرانی کیا چیز دریافت کرلی؟باقیات سے کیا ظاہر ہوتا ہے یہ جگہ کس چیز کے استعمال کا مرکز رہی ؟ ماہرین کے تہلکہ خیز انکشافات‎

26  اپریل‬‮  2019

پشاور (این این آئی)یونیورسٹی آف پشاور کے ماہر آثار قدیمہ نے کہاہے کہ انہوں نے 2 صدی قبل مسیح، انڈو گریک دور کا لوہے کا کارخانہ دریافت کرلیا ہے۔پروفیسر گل رحیم کے مطابق یہ دریافت پشاور کے نزدیک حیات آباد کے علاقے سے کی گئی جو خیبر ضلع کی سرحد لگتا ہے، اس مقام پر گزشتہ 3 سالوں سے کام کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں انڈو گریک دور کے سکے بھی ملے ہیں جو تقریباً 2 ہزار 200 سال

پرانے ہیں۔پروفیسر کے مطابق انڈو گریک افغانستان سے آج کے پشاور ہجرت کرکے آئے تھے اور اس علاقے میں انہوں نے 150 سال تک حکومت کی تھی۔انہوںنے کہاکہ باقیات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جگہ کسی لوہے کا کارخانہ تھی کیونکہ اس میں لوہے کو پگھلانے کے سانچے، چھریاں وغیرہ پائی گئی ہیں۔ان کے مطابق کارخانے میں تیر، کمان، چاق، اور تلوار بھی بنائے جاتے تھے۔پروفیسر کے مطابق اس جگہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کارخانہ دو حصوں میں تھا ، اس وقت کے گرائنڈر اسٹون، فرنس وغیرہ صاف واضح ہیں۔پروفیسر گل نے کہا کہ خیبر پختونخوا صوبے میں انڈو گریک دور کا پہلا کارخانہ دریافت کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ماہر آثار قدیمہ محمد نعیم کے مطابق بدھ مت کے مقامات اینٹوں سے بنائے گئے تھے ، یہ مٹی کی بنی ہے جس کی وجہ سے اسے محفوظ بنانا مشکل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ انڈو گریک دور کے باقیات گور کھتری آثار قدیمہ سے بھی پائے گئے تھے۔یونیورسٹی آف پشاور میں معروف اسکالر جان گل کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ طالب علموں نے انڈو گریک دور کے باقیات دیکھے ہیں اس سے قبل صرب بدھ اور مغل دور کے باقیات کا مطالعہ کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…