منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

سعودیہ نے ہم پر ٹِڈیاں چھوڑ دیں‘ایرانی عہدیدار کی انوکھی منطق

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران اپنے اوپرنازل ہونے والی ہرمصیبت کا ذمہ دار سعودی عرب ٹھہرانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ایران کے بعض ساحلی اضلاع میں حالیہ عرصے کے دوران سمندری ٹڈیوں نے حملہ کردیا اور ایرانی عہدیدار اس کا الزم بھی سعودی عرب کے سرتھوپتے ہیں۔عرب ٹی وی کیمطابق ایران کے ایک سینیر عہدیدار نے الزام عایدکیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران پر ٹڈیاں چھوڑی ہیں۔

جنہوں نے خلیج عرب کے ساحل سے متصل علاقوں میں فصلیں تباہ کردیں۔عرب ٹی وی کیمطابق ایران کے انسداد آفات وتحفظ نباتات کے ڈائریکٹر جنرل سعید معین معین نے اپنے ایک انٹرویومیں کہاکہ سعودی مملکت شرارتی طریقوں پرعمل پیرا ہے اور اس نے ٹڈیوں کا رخ ایران کی طرف موڑ دیا تاکہ ایرانی فصلوں کوتباہ کیا جاسکے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ایرانی ذرائع ابلاغ میں سعودی عرب کیخلاف زہراگلنا معمول کی بات ہے مگر ٹڈیوں کو ایران پرحملے پراکسانے کی منطق ناقابل فہم ہے۔ ایرانی عہدیدارکے اس عجیب بیان پر سوشل میڈیا پر اس کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔زرعی امور کے ماہر فرھاد طالشی نے سعید معین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ لندن سے شائع ہونے والے ایک اخبار نے لکھا ہیکہ ٹڈیوں کا حملہ ایک عام آفت ہے جس کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ صحرائی ٹڈیاں رطوبت والے علاقوں سے اٹھتی ہیں۔ یہ زیادہ تر بحیرہ روم کے اطراف کیممالک، مصر اور سوڈان کے صحرائی علاقوں سے نکلتی ہیں۔ ان کا سعودی عرب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے سعودی عرب پر الزام دھرنے والے عہدیدار کو جاھل اور کند ذہن قرار دیا۔خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران ایران کے 6 ساحلی اضلاع پر بحری ٹڈیوں نے یلغار کردی۔یہ یلغار ایک ایسے وقت میں کی گئی جب دوسری جانب ایران میں بارشوں کے باعث سیلاب نے تہران کی معیشت کو تقریبا ایکارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…