منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

حنوطی بلیوں اور چوہوں سے بھری ہوئی مصر میں میاں بیوی کی قبر دریافت

datetime 8  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (این این آئی )مصر کی وزارت آثار قدیمہ نے اعلان کیا ہے کہ سوہاج صوبے کے اخمیم شہر میں الدیابات علاقے میں میاں بیوی کی ایک قبر دریافت ہوئی ہے۔یہ حنوطی بلیوں اور چوہوں سے بھری ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مصر کی

وزارت آثار قدیمہ نے کہاکہ توتواور اس کی بیوی تاشریت ایزیس کا تعلق بطالمہ کے دور سے ہے۔ توتو نامی خاتون حتحور دیوتا کیلئے سازندہ کے وظیفے پر مامور تھی۔ آثار قدیمہ کی سپریم کونسل کے سیکریٹری جنرل مصطفی وزیری نے بتایاکہ یہ خطے کی انتہائی اہم دریافت ہے۔ مصری وزارت آثار قدیمہ نے اپنی ویب سائٹ پران انسانی باقیات اورحنوطی جانوروں اور پرندوں کی تصاویر جاری کی ہیں جو مذکورہ قبر سے برآمد ہو ئی ہیں۔یہ دریافت عجیب و غریب شکل میں ہوئی۔ الدیابات کے علاقے میں تاریخی چٹان کے باہر ایک گروہ مذکورہ آثار قدیمہ کی چوری کیلئے پہنچا ہوا تھا۔ پولیس ان کے تعاقب میں تھی۔ اسی گہما گہمی میں مذکورہ قبردریافت ہو گئی۔ مصری وزارت نے بتایا کہ سیاحتی پولیس کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے پر ماہرین آثار قدیمہ نے مقام مذکور پر تاریخی کھدائی شروع کر دی۔ دریافت شدہ مقبرہ دوکمروں پر مشتمل ہے۔ دونوں بہت اچھی حالت میں ہیں۔ ان کے نقوش خوبصورت ہیں۔ رنگ تیز ہیں۔ مقبرے کے دروازے کے دونوں جانب دیو تا انوبیس کی تصاویر بنی ہوئی ہیں جن میں دیوتا توتو اور تاشریت ایزیس کا خیر مقدم کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں اوزوریس دیوتا کے سامنے مقدمے کی سماعت کا منظر بھی دیواروں پر نقش ہے۔مقبرے کے اہلخانہ کے والدین ، خوشدامن اور سسرکے نام بھی تحریر ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…