جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

چین میں جڑواں بچوں کے باپ الگ الگ ہونے کاانکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی) چین میں جڑواں بچوں کے باپ الگ الگ ہونے کاانکشاف ہوا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جس کے بعد انکشاف ہوا کہ درحقیقت دونوں بچوں کے باپ الگ الگ ہیں اور ایسا کروڑوں میں کسی ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔

چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت اس انکشاف نے خاتون کی بیوفائی بھی اس کے شوہر کے سامنے ظاہر کردی۔یہ واقعہ چین کے صوبے فوجیان کے شہر شیامین میں اس وقت سامنے آیا جب مقامی پولیس اسٹیشن میں اس جوڑے کو اپنے جڑواں بیٹوں کی پیدائش رجسٹر کرانا تھی۔اس رجسٹریشن کے لیے انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کرانا تھا تاکہ وہ ثابت کرسکیں کہ بچے ان کے ہی ہیں۔اس سے پہلے ہی شوہر حیران تھا کہ ایک بچہ تو اس جیسا ہے مگر دوسرا بالکل مختلف ہے، ایسا کیوں ہے۔جب ڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا جس میں انکشاف ہوا کہ ایک بچہ تو شوہر کا ہے مگر دوسرا اس کا نہیں بلکہ کسی اور کی اولاد ہے۔یہ جان کر شوہر جس کا نام شیاؤنلونگ بتایا جارہا ہے، مشتعل ہوگیا اور اپنی بیوی کے پاس پہنچ کر سچ بتانے کا مطالبہ کیا۔شروع میں تو بیوی نے اسے سچ ماننے سے انکار کیا اور شوہر پر جھوٹی رپورٹ لانے کا الزام لگایا، تاہم پھر سچ تسلیم کرلیا کہ اس نے کسی اور شخص سے جسمانی تعلق قائم کیا تھا اور دوسرا بچہ اسی کا نتیجہ ہے۔اب شیاؤنلونگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچے کی پرورش کے لیے تو تیار ہے مگر دوسرے شخص کے بچے کو نہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…