پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

قازقستان کا بدقسمت شہر کلاچی، جس پر نیند کے آسیب نے حملہ کر دیا تھا

datetime 31  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الماتے(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان کے شہر کلاچی کو ایک پراسرار آسیب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، عوام ہجرت پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی قازقستان کے صوبے اقمولا کا ایک بدقسمت دیہات ہے، جس کی آبادی کا بڑا حصہ نیند کی پراسر بیماری میں مبتلا ہے۔اس علاقے کے باسی اپنی روز مرہ کی سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے اچانک نیند کی لپیٹ میں‌ آجاتے ہیں۔ کچھ لوگ سڑک پر

چلتے چلتے فٹ پاتھ پر ڈھیر ہو تے ہیں، کچھ افراد دفتر میں اچانک سو جاتے ہیں، کچھ کے ساتھ یہ پراسرار واقعہ ڈرائیونگ کے دوران پیش آیا ۔ جلد ہی اس خبر نے پورے قازقستان کو لپیٹ میں لے لیا اور اسے کسی آسیب کا اثر قرار دیا جانے لگا۔حکومت نے عوام میں‌خوف پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر فوری اپنی ٹیمیں‌کلاچی روانہ کیں، جنھوں نے جائزہ لیا کہ یہ مرض بچوں، بوڑھوں اور جوانوں‌ پر یکساں اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے اثرات جانوروں‌ پر بھی دیکھے گئے. یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ نیند سے بیدار ہونے والے افراد کچھ دیر کے لیے اپنی یادداشت سے محروم ہوجاتے ہیں۔ حکومت کی تحقیقاتی ٹیم نے علاقے کی فضا میں‌کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھاتی مقدارکے باعث انسان کو آکسیجن نہیں ملتی اور وہ نیند کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں قصبے سے چند میل دور یورینیم کی کانوں کو اس کی وجہ قرار دیا گیا، مگر حیرت انگیز طور پر ان کانوں کے نزدیک موجود گاؤں میں اس طرح کا کبھی کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔حکومت کی جانب سے رپورٹ جاری کرنے کے بعد اس کیس کی فائل بند کر دی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…