منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کر لی

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے تین ہزار سال پرانی بندرگاہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ بندرگاہ عبادت گاہیں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کے لیے پتھروں کو منتقل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق مصری وزارت آثار قدیمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ بندرگہ جنوبہ شہر اسوان کے قریب صعید کے مقام پر پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔ یہ بندرگاہ مصر کے 18 ویں حکمران خاندان کے دور میں 1543ء سے 1292ء قبل مسیح تک

استعمال کی جاتی رہی ہے۔اسوان میں آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر عبدالمنعم سعید نے بتایا کہ پہاڑی سلسلے میں کھودے گئے پہاڑوں سے پتھر نکال کر انہیں عبادت گاہوں اور دیگر عمارتوں کی تعمیر کے لیے جایا جاتا تھا۔ ان پتھروں سے کرنک اور کوم امبو کے پرانے معبد تعمیر کیے گئے۔مصر میں آثار قدیمہ کے ماہرین تواتر کے ساتھ سابقہ تہذیبوں کے آثار دریافت کرتے رہے ہیں مگر سنہ 2011ء میں مصر میں برپا ہونے والے انقلاب کے بعد آثار قدیمہ کی تحقیقات اور سیاحت کے شعبے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…