اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب : انتظامیہ کے تعاون سے قیدی کی جیل میں شادی

datetime 27  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں الحایر کے مقام پر واقع ایک جیل میں قیدی کی شادی کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ جیل میں اپنے جرائم کی سزا کاٹنے والے قیدی کی شادی کی تقریب میں انتظامیہ اور اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کی طرف سے مکمل تعاون کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق چالیس سالہ قیدی محمد القحطانی نے جیل انتظامیہ کو درخواست دی کہ جیل میں

اس کی شادی کا اہتمام کیا جائے۔ محمد القحطانی پہلے سے شادی شدہ ہیں مگر انہوں نے سابقہ بیوی کو طلاق دے دی تھی۔ ان کا ایک بیٹا ہے جو اس وقت یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہے۔محمد القحطانی نے کہا کہ اس نے جیل حکام کو شادی کی سہولت دینے کی درخواست کی تھی۔ انتظامیہ نے اس کی جیل کے اندر شادی کی خواہش پوری کر دی۔ اس پر وہ انتظامیہ بالخصوص اسٹیٹ سیکیورٹی پریزیڈنسی کے حکام کا شکر گذار ہے جنہوں نے نہ صرف شادی کی تقریب کی اجازت دی بلکہ ہر چیز کااہتمام کیا۔قیدی دلہا کے بھائی نے کہا کہ جیل میں ہمارے بھائی کی شادی ہمارے لیے دوہری خوشی کا باعث ہے۔ ہمیں ایک تو بھائی کی شادی کی خوشی ہے اور دوسرا ہمارے عزیزو اقارب کو القحطانی سے ملاقات کا موقع بھی مل گیا۔محمد القحطانی کا کہنا تھا کہ میری عمر40 سال ہوچکی ہے۔ میں 20 سال سعودی عرب سے باہر رہا۔ واپسی پر مجھے گرفتار کرلیا گیا اور اب میں جیل میں ہوں۔ میرے خاندان نے میری شادی کرانے کا فیصلہ کیا مگر جیل میں ہونے کی وجہ سے میں شادی نہیں کر پاتا تھا مگر انتظامیہ نے شادی کا خواب پورا کردیا۔ انتظامیہ کی طرف سے نہ صرف قیدی کو جیل میں شادی کی اجازت دی بلکہ اس کے تمام دوست احباب کو بھی مدعو کیا گیا اور دلہا اور دلہن کے لیے بیش قیمت تحائف بھی دیے گئے۔ محمد القحطانی کے بیٹے نے بھی اپنے والد کی شادی پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جیل انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…