اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ہزاروں افراد کینسر میں مبتلا بچے کی جان بچانے کے لیے بارش میں بھیگتے رہے

datetime 7  مارچ‬‮  2019 |

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) کینسر میں مبتلا 5 سالہ بچے کی امداد کیلئے ہزاروں افراد شدید بارش کے باوجود صفیں بنائے کھڑے رہے تاکہ خون کی مماثلت کے بعد بچے کو بون میرو دیا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک مرض کینسر سے زندگی و موت کی جنگ لڑنے والے 5 سالہ بچے کی

آسکر سیکزلبے کی زندگی بچانے کےلیے شدید بارش کے دوران 4 ہزار 855 افراد صف بنائے کھڑے رہے تاکہ بون میرو عطیہ کرنے کےلیے خون کی مماثلت کی جاسکے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آسکر کے پاس ڈونر تلاش کرنے کےلیے محض تین ماہ ہیں جو اپنا بون میررو عطیہ کرکے اسے لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا کا شکار بننے سے بچا سکے۔ مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے گزشتہ برس دسمبر میں کیمو تھراپی بھی ہوچکی ہیں تاہم اسے موذی مرض سے بچانے کےلیے مزید علاج کی ضرورت ہے۔ خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بچے کے اہلخانہ کےلیے تین ماہ میں ڈونر کو تلاش کرنا بہت ضروری ہے، والدین کی جانب سے بچے کی امداد کےلیے کی گئی اپیل کے بعد ہزاروں افراد پیٹماسٹن اسکول پہنچ گئے تاکہ مماثلت کی جاسکے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ لیمفوبلاسٹک لیوکیمیا نایاب مرض ہے جو ہر سال 655 برطانوی شہریوں کو اپنا شکار بناتا ہے جس میں آدھی تعداد کم عمر بچوں کی ہوتی ہے۔ یہ ایک انتہائی تیزی سے بڑھنے والا کینسر ہے جس میں ہڈیوں کے گودے سے بننے والے خون کے سفید خلیے، اپنی غیر پختہ حالت میں ہی خون میں شامل ہونے لگتے ہیں جس کےسبب جسم کادفاعی نظام شکست و ریخت کا شکا رہوجاتا ہے۔ خون کے خلیے جیسے جیسے پھیلتے جاتے ہیں مذکورہ کینسر کی نشانیاں واضح ہوتی جاتی ہیں جیسے ٹھکاوٹ محسوس ہونا، سانس لینے دشواری، رنگت کا پیلا پڑنا، بخا اور ہڈیوں اور جوڑوں میں درد ہونا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بیس مرتبہ آسکر کا خون تبدیل کیا جاچکا ہے جبکہ چار ہفتوں تک کیمو تھراپی کی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب کی کوشش کی جارہی ہے کہ کوئی ایسا ڈونر میسر آجائے جس کے خون کے خلیوں کا آسکر جسم قبول کرلے وہ فوری طور پر بون میرو کی منتقل کا عمل شروع کردیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…