گرمیوں میں ٹھنڈی اور سردیوں میں گرم رہنے والی پوشاک تیار

10  فروری‬‮  2019

میری لینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) وہ دن دور نہیں جب سردیوں کے کپڑے گرمیوں میں بھی استعمال کے قابل ہوں گے۔ حال ہی میں ماہرین نے ایسی پوشاک تیار کی ہے جو گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم ہوجاتی ہے۔سردیوں میں ہم کپڑوں کی کئی تہوں سے خود کو ڈھانپتے ہیں تو گرمیوں میں موٹے کپڑوں سے

بھاگتے ہیں اور باریک لباس پہنتے ہیں۔ ماہرین نے درجہ حرارت سے حساس کپڑا بنایا ہے جو سردی، گرمی اور نمی کو دیکھتے ہوئے کبھی سکڑتا اور پھیلتا ہے۔یونیورسٹی آف میری لینڈ کے سائنسدانوں کا تیارکردہ کپڑا گرمی میں پھیل جاتا ہے اور سردی میں اس کے سوراخ مزید باریک ہوجاتےہیں۔ یوں گرمیوں میں گرمی باہر نکل جاتی ہے اور سردیوں میں جسمانی گرمی باہر نہیں نکلتی ۔ مختصر الفاظ میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس سے بنے ہوئے لباس میں حرارتی سوئچ لگا ہے۔میری لینڈ یونیورسٹی میں یہ کپڑا بنانے والے ماہر ڈاکٹر یوہوانگ وینگ کہتے ہیں کہ انسانی جسم سے حرارت انفراریڈ شعاعوں کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ عام کمرے کےدرجہ حرارت پر حرارت کی 40 فیصد منتقلی اسی انفراریڈ شعاعوں کے ذریعے ہوتی ہیں۔اسی طرح کپڑوں کی اکثر اقسام سے حرارت انفراریڈ شعاعوں کی صورت خارج ہوتی ہے۔ اسی بنا پریہ کپڑا سردی اور گرمی میں گرمی کے اخراج میں 35 فیصد تک کمی بیشی کرسکتا ہے۔ اسے بُنا جاسکتا ہے، سیا بھی جاسکتا ہے اور اس پر رنگ بھی چڑھایا جاسکتا ہے۔ اس سے بنے لباس گرمیوں میں سرد اور سردیوں میں گرم رہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…