اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

خوبصورت ترین مقام پر 160 روپے میں گھر خریدنا چاہیں گے؟

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ دنیا کے کئی ممالک کو گھروں کی کمی کا سامنا ہے، تاہم یورپی ملک اٹلی ایسا ملک ہے، جو تقریبا ہر سال اپنے دیہات کو فروخت کرتا ہے۔ دنیا بھر میں سیاحت، کھانوں اور تاریخی مقامات کے حوالے سے منفرد اہمیت رکھنے والے اٹلی کے جنوب میں واقع بڑے اور خود مختار علاقوں میں شامل ہونے والے سسلی کے ایک خوبصورت گاؤں کے گھروں کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔

جہاں اٹلی میں سیاحت کے دوران چند ہفتوں تک قیام میں ہی لاکھوں روپے خرچ ہوجاتے ہیں، وہیں اٹلی کے خودمختار علاقے سسلی کے ایک چھوٹے سے قصبے کی انتطامیہ نے وہاں گھروں کو محض ایک یورو یعنی پاکستانی تقریبا 160 روپے میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔ جی ہاں، یہ کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اور سسلی کی مقامی انتظامیہ کی اس پیش کش سے کچھ لوگوں نے فائدہ اٹھا بھی لیا اور کئی لوگوں نے گھروں کی خریداری کے لیے درخواستیں بھی جمع کرادیں۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق سسلی کے تاریخی مقام پالیرمو سے محض 68 کلو میٹر کی دوری پر واقع گاؤں ’سمبوکا ڈی سلیسا‘ کے درجنوں گاؤں کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گاؤں سے مقامی افراد کے چلے جانے کے بعد انتظامیہ نے مجبور ہو کر وہاں گھروں کی فروخت کا اعلان کیا۔ یہ علاقہ جہاں رومن بادشاہت سے ہی اہمیت کا حامل رہا ہے، وہیں اب بھی اسے تاریخی حوالے سے منفرد اہمیت حاصل ہے اور اب تک اس علاقے میں درجنوں محقیق اپنی تحقیق کی وجہ سے رہائش پذیر ہیں۔ یہ علاقہ دنیا بھر میں نایاب شراب تیار کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتا ہے۔ اس علاقے کا سب سے تاریخی مقام پالمیرو ہیں، جہاں رومن بادشاہت کے دوران 5 تہذیبیں بستی تھیں۔ علاوہ ازیں سسلی کا یہ علاقہ سیاحت اور کھانوں کے حوالے سے بھی نہ صرف اٹلی بلکہ یورپ اور دنیا بھر میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس گاؤں کے گھروں کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، وہ تاریخی اہمیت کے گھر ہیں، وہاں موجود کئی گھر ایسے ہیں جو کئی صدیاں قبل بنائے گئے۔ سورج کی روشنی پڑتے ہی سونے کی طرح چمکتے پتھروں سے بنے یہ گھر مقامی افراد کی جانب سے شہروں میں منتقلی کے بعد خستہ حال

ہوچکے ہیں اور مقامی انتطامیہ چاہتی ہیں کہ یہ تاریخی اور خوبصورت علاقہ پھر سے آباد ہو۔ مقامی انتطامیہ نے درجنوں گھروں کو محض ایک یورو یعنی 160 پاکستانی روپوں میں فروخت کے لیے پیش کیا ہے، تاہم انہیں خریدنے والے افراد کو 2 شرائط پوری کرنی پڑیں گی۔ تاریخی اور خوبصورت مقام پر گھروں کو خریدنے والے افراد کو ضمانت کے طور 5 ہزار یورو تقریبا 8 لاکھ پاکستانی روپے جمع کروانے پڑیں گے۔

علاوہ ازیں گھروں کو خریدنے والے افراد کو ان گھروں کی دوبارہ تزئین ا آرائش کرنی پڑے گی اور انہیں لازمی طور پر ان گھروں کی دوبارہ تعمیر پر کم سے کم 15 ہزار یورو یعنی پاکستانی 24 لاکھ روپے کے قریب رقم خرچ کرنی پڑے گی۔ تاہم خریداروں کو گھروں کی تزئین و آرائش کے لیے 3 سال کا وقت دیا جائے گا اور گھروں کی تزئین و آرائش کرانے کے بعد انہیں ضمانت کے طور پر رکھوائے گئے 5 ہزار یورو واپس کردیے جائیں گے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اٹلی کے کسی قصبے میں درجنوں گھروں کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہو۔ اس سے قبل 2018 کے آغاز میں بھی جنوبی اٹلی کے سارڈینا میں بھی متعدد گھروں کو تقریبا اسی قیمت پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔ یہی نہیں بلکہ اٹلی کے دیہی علاقوں کی انتظامیہ گھروں اور پورے کے پورے جزیروں اور گاؤں کو فروخت کرنے کے اعلانات کرتی رہتی ہے اور اسی سے ہی اٹلی کی حکومت کی کمائی ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…