اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

دنیا کی تاریخ کا عجیب و غریب مشن جس میں 6افراد مریخ پر ایک سال رہنے کیلئے پہنچے اور پھر ۔۔۔۔!

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی (آئی این پی)امریکی ریاست ہوائی میں 6 افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے زمین پر مریخ جیسے مصنوعی حالات میں ایک سال کا عرصہ مکمل کر لیا ، اس دوران یہ افراد مکمل تنہائی اور تازہ ہوا کے بغیر رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں 6 افراد پر مشتمل ایک ٹیم نے زمین پر مریخ جیسے مصنوعی حالات میں ایک سال کا عرصہ مکمل کر لیا ہے۔

ٹیم 29 اگست 2015 سے ایک گنبد نما بند احاطے میں مقیم تھی جہاں نہ تو تازہ ہوا تھی اور نہ ہی تازہ خوراک۔ماہرین کا اندزہ ہے کہ سرخ سیارے مریخ پر انسانی مشن کی روانگی آئندہ ایک سے تین سال کے درمیان ممکن ہو سکتی ہے۔مریخ جیسے ماحول میں زندہ رہنے کے تجربے کو یونیورسٹی آف ہوائی نے شروع کیا تھا اور امریکی خلائی ادارے ناسا نے اس کے لیے مالی معاونت فراہم کی۔یہ اپنی طرز کا طویل مشن تھا اس سے پہلے روس کا ایک مشن 520 دن تک جاری رہا تھا۔ہوائی سپیس ایکسپولریشن اینالوگ کے محقق کم بنسٹیڈ کا کہنا ہے کہ اب تحقیق کے لیے سمندر کا رخ کیا جائے گا جہاں تازہ پیداوار اور دوسری غذا موجود ہو گی جو اس گنبد میں نہیں تھیں۔چھ افراد کی اس ٹیم میں چار امریکی، ایک جرمن ماہرِ طبیعیات اور ایک فرانسیسی خلائی ماہرِ حیاتیات شامل تھے۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے چار افراد میں ایک پائلٹ، ماہرِ تعمیر، ایک صحافی اور ایک سائنسدان تھا۔ان افراد کا کام تحقیق کرنے کے ساتھ محدود وسائل کے ساتھ زندہ رہنا تھا۔ احاطے سے باہر نکلنے پر انھیں لازمی طور پر خلائی لباس پہننا پڑتا تھا۔ان چھ افراد کے پاس سونے کے لیے ایک چھوٹی سی چارپائی تھی اور ان کے کمروں میں ایک ڈیسک بھی موجود تھا۔ خوراک کے لیے انھیں پاڈر پنیر اور ٹونا مچھلی پر انحصار کرنا تھا۔یاد رہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر مشن کا دورانیہ چھ ماہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…