جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

’’بیک ٹو دی فیوچر ‘‘ فلائٹ یکم جنوری کو اڑی اور 31دسمبر کو لینڈ کر گئی ۔۔۔ حیران کن واقعہ

datetime 9  جنوری‬‮  2019 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائم مشین کی باتیں آج سے 100سال پہلے کے لوگوں کیلئے ضرور ناقابل فہم ہونگی مگر آج کے اس ترقی یافتہ دور میں جب انسان ٹیکنالوجی کی دنیامیں اس قدر ترقی پا چکا ہے تو اس قسم کی کوئی بھی بات ناقابل یقین نہیں لگتی ۔

’’بیک ٹو دی فیوچر ‘‘ کی باتیں جن کے مطابق انسان اپنے آج سے اپنےگزشتہ کل میں داخل ہو سکتا ہے سننے میں کانوں کو بڑا عجیب لگتا ہے مگر اس کی خوبصورت مثال نئے سال کے موقع پر اس وقت رقم ہوئی جب یکم جنوری کو شنگھائی سے اڑنے والی پرواز اکتیس دسمبر کو سانفرانسسکو میں اتری۔خبر رساں ادارے کے مطابق شنگھائی اور سان فرانسسکو میں ٹائم زون کا فرق ہے۔ امریکی ادارے کی یونائیٹڈائیرلائن نے شنگھائی سے اتوار کی رات بارہ بج کربیس منٹ پر اڑان بھری۔یہ پروازمسلسل نو گھنٹے اڑانے کے بعدجب سان فرانسسکو پہنچی تو وہاں اکتیس دسمبر کی شام کے چھ بج کرچوون منٹ ہورہے تھے۔یونائیٹڈ ائیرلائن کی پروازیو اے890 نے نو گھنٹے چالیس منٹ کے سفرکی دوران نوہزار کلومیٹر کا سفرطے کیا ۔ مسافروں نے اس واقعے کو انتہائی دلچسپ قراردیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسے خوب شیئر بھی کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…