جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جاپان : ٹونا مچھلی عام نیلامی کے دوران ریکارڈ30لاکھ ڈالر میں فروخت

datetime 6  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(این این آئی)جاپان میں نایاب مچھلی ٹونا30لاکھ ڈالر میں فروخت کردی گئی،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک عام نیلامی میں فروخت کی گئی 278 کلو گرام وزنی اس مچھلی کی قیمت 3 ملین ڈالر لگائی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپانی عوام سمندری خوراک رغبت سے کھاتے ہیں اور اس کے لیے بے دریغ رقم خرچ کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ سال کے آغاز میں جاپان کے مچھلی بازاروں میں

بہترین سمندری جان داروں کی نیلامی ہوتی ہے جس میں ہزاروں سے لاکھوں ڈالر میں جاندار نیلام ہوتے ہیں۔ اس سال ایک بلو فن ٹونا مچھلی 30 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوئی ہے۔ٹوکیو کی مشہور سوکیجی فش مارکیٹ میں یہ مچھلی فروخت کی گئی ہے۔ نیلامی میں کئی افراد نے حصہ لیا لیکن گزشتہ برس کے مقابلے میں یہ قیمت آدھی تھی۔ سوکیجی دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ ہے جہاں سیاحوں کی بڑی تعداد بھی آتی ہے۔ہرسال جاپان میں سب سے بڑی ٹونا مچھلی کو نیلام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ 7 برس سے ایک ریستوران کے مالک کیوشی کائمورہ اسے نیلامی کے ذریعے خرید رہے تھے۔ انہوں نے اپنی ہوٹل کا نام ’کنگ آف ٹونا‘ رکھا ہے۔ اس بار یہ مچھلی ایک ہول سیلر یوکی ٹاکا یاما گوچی کے حصے میں آئی ہے جو جاپان میں مہنگی اور اعلیٰ ترین سوشی ریستوران چلاتے ہیں۔ یاما گوچی نے کہا کہ وہ اس مچھلی کے 13000 قتلے کریں گے اور ہر 27 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا۔جاپان میں معیاری مچھلی کی قیمت فی کلو 88 ڈالر تک فروخت ہوتی ہے جب کہ ایک پاؤنڈ کی قیمت 40 ڈالر ہے۔ بعض اوقاف ایک پاؤنڈ مچھلی کی قیمت 200 ڈالر تک چلی جاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…