برلن (نیوز ڈیسک)جرمنی کا ڈی ایل آر سیٹلائٹ گرین ہاؤسز لے کر خلاء کی طرف روانہ ہو گیا ۔امریکی ٹی وی کے مطابق ان گرین ہاؤسز کے ذریعے خلاء میں ٹماٹر اگانے جیسے تجربات کیے جائیں گے۔ فالکن نائن نامی راکٹوں کی مدد سے یہ سیٹلائٹ
امریکا میں کیلی فورنیا کے ایک فوجی اڈے سے روانہ کیا گیا۔ اس سیٹلائیٹ پر حیاتیاتی زندگی کو ممکن بنانے والے دو نظام نصب کیے گئے ہیں۔ اس مشن کا مقصد خلابازوں کے لیے خلا میں ہی خوراک تیار کرنا ہے تاکہ ان کے چاند یا پھر مریخ کے طویل سفر میں آسانی پیدا ہو۔