جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی

datetime 28  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک پاکستانی تاجر نے دبئی میں 10 لاکھ ڈالر (ایک ملین ڈالر) کی لاٹری جیت لی۔ خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نعمان عارف نے پہلی مرتبہ ریفل لاٹری ٹکٹ خریدا، جس کی قرعہ اندازی منگل کو ہوئی۔ واضح رہے کہ عارف کی ایک بائیک لیزنگ کمپنی ہے، وہ 16ویں پاکستانی ہیں، جنہوں نے 1999 میں لاٹری ٹکٹ کے اجراء کے بعد سے 10 لاکھ

ڈالر کا انعام جیتا۔ لاٹری جیتنے کے بعد عارف نے دبئی ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کیا، جن کی بدولت انہیں لکھ پتی بننے کا موقع ملا۔ اسی دن دو لوگوں نے قرعہ اندازی میں لگژری کاریں بھی انعام کے طور پر جیتیں۔ ان افراد میں نائیجرین نژاد 51 سالہ آسٹریلوی اینتھونی چیجیوک اور بنگلہ دیشی شہری حافظ اللہ شامل ہیں، جنہوں نے بالترتیب میک لیرن 570 ایس اسپائیڈر اور بی ایم ڈبلیو آر 1200 آر لگژری کاریں جیتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…