منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چرسی چوہے 540 کلو گرام منشیات ہڑپ کر گئے

datetime 13  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس (آن لائن)ارجنٹائین میں پولیس کے آٹھ اہلکاروں کو گمشدہ منشیات کا الزام چوہوں پر عائد کرنے پر برطرف کر دیا گیا ہے۔تفتیش کاروں نے بیونس آئرس کے شمال مغرب میں واقع پولیس کے ویئر ہاؤس سے 5,460 کلو گرام گمشدہ منشیات دریافت کر لیں۔شہر کے سابق پولیس کمشنر جاویئر اور دیگر پولیس اہلکاروں نے جج کو بتایا کہ ’چوہوں‘ نے منشیات کھا لیں۔فورنزک ماہرین کو شک ہے کہ چوہوں نے منشیات کو خوراک کے طور پر دیکھنا ہو گ

ا اور اگر وہ اسے کھا لیتے تو شاید مر جاتے۔جج ایڈریان گونزیزز کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ بیونس آئرس یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق ’چوہے منشیات کو خوراک کے طور پر کھانے کی غلطی نہیں کرتے اور اگر وہ ایسا کرتے وہ پولیس کے ویئر ہاؤس میں ان کی لاشیں ملتیں۔ ارجنٹائین پولیس کے آٹھ اہلکار اب چار مئی کو جج کے سامنے گواہی دیں گے۔عدالت اب اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ منشیات کسی ’مصلحت یا غفلت‘ کی وجہ سے چوری ہوئیں۔خیال رہے کہ بیونس آئرس کے ویئر ہاؤس میں گذشتہ دو سالوں کے دوران 6,000 کلو گرام منشیات سٹور کی گئی تھیں تاہم جاویئر کے جانشین پورٹیرو کو کمشنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد گمشدہ منیشات کے بارے میں معلوم ہوا۔پورٹیرو نے پولیس فورس کے داخلی امور کے ڈویڑن کو خبردار کیا جس نے ویئر ہاؤس کی تلاشی لی اور باقی 5,460 کلو گرام منشیات برآمد کر لیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…