جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کی تاریخ کی انوکھی شادی، دولہے نے اپنی نئی نویلی دلہن کو شادی کے تحفے میں ایسی چیز دیدی جو آج تک دنیا میں شاید ہی کسی نے دی ہو، شادی میں آئے مہمانوں کی طرح آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

datetime 21  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل پاکستان میں شادیوں کا سیزن ہے اور ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے نت نئے اور انوکھے طریقے اختیار کر رہا ہے، ابھی گزشتہ دنوں رحیم یار خان میں ہوئی ایک شادی کو یادگار بنانے کیلئے دولہا کے دوستوں نے دلہن کے شہر پہنچتے ہی ڈالروں ، ریالوں اور موبائل فونز کی بارش کر دی تھی ، اس قدر پیسہ لٹایا کہ بارات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزیسے وائرل ہوئی

اور ایف بی آر حکام تک کو نوٹس لینا پڑ گیا اور بارات پر لٹائی دولت کے حساب کتاب سمیت دولہااور دلہن کے اہل خانہ پر بھی تحقیقات کی تلوار لٹک گئی۔ اب کراچی میں ایسا تو کچھ نہیں ہوامگر این ای ڈی کے انجینئر نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے بیگم کو اپنے ہاتھ سے تیار کیا گیا روبوٹ تحفے میں دے دیا ہے۔ ایلیسین نامی اس روبوٹ نے نہ صرف شادی میں بھرپور شرکت کی بلکہ نہایت شاندار طریقے سے شادی پر آنیوالے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ کر سب کو حیران کر دیا۔ انجینئر دولہے میاں نے شادی یادگار بنانے کیلئے روبوٹ اپنی نئی نویلی دلہن کو گفٹ کرنے کیلئے بنایا تھا مگر شادی پر آئے مہمان دولہا اور دلہن کو چھوڑ کر روبوٹ کے ساتھ سیلفیاں لیتے رہے ۔دولہے انجینئر کا کہنا تھا کہ وبوٹ مہمانوں کا استقبال کرنے سے بھی کہیں زیادہ کام کرتا ہے۔ دولہے کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ نہ صرف لوگوں کو خوش آمدید کہے گا بلکہ گھر کے کام کاج میں بھی میری بیگم کی مدد کیا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر کے کام کاج کیلئے رکھے گئے نوکر عموماََ ملازمت چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوتے ہیںمگر یہ روبوٹ گھر کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سودا سلف لانے کا کام بھی کرے گا۔ شادی کے اس انوکھے اور منفرد تحفے پر دلہن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند نے روبوٹ تو بنا دیا ہے، میں اُمید کرتی ہوں کہ یہ روبوٹ گھر کے کاموں میں میری کچھ مدد کرے تاکہ مجھے اس کا فائدہ ہو۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…