جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

بھارت کے شہر ممبئی میں حاملہ بچے کی پیدائش

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)میڈیکل سائنس میں آئے روز ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو نہ صرف عام افراد بلکہ ماہرینِ طب کو بھی حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔اس کی تازہ مثال اْس وقت دیکھنے کو ملی جب بھارت میں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی جو خود حاملہ تھا۔

بھارتی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ ممبئی کے علاقے ممبرا میں سامنے آیا ، جہاں ایک لڑکے کی پیدائش پر ڈاکٹروں پر انکشاف ہوا کہ اس کے پیٹ میں اس کے نامکمل جڑواں بھائی کے اعضاء موجود ہیں۔ لڑکے کے جسم میں موجود ان اعضاء میں ٹانگیں، ایک ہاتھ اور دماغ خصوصی طور پر واضح تھے۔بچے کی رپورٹس میں ان اعضاء کی نشاندہی کے بعد ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے ذریعے اس کے پیٹ میں سے ‘جڑواں بھائی’ کو نکال دیا اور اب وہ صحت مند ہے۔واضح رہے کہ یہ بچہ گذشتہ ماہ 20 جولائی کو پیدا ہوا تھا اور 24 جولائی کو اسے کامیاب آپریشن کے مرحلے سے گزارا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق ایسا بہت کم ہوتا ہے جب کسی بچے کے اندر دوسرے بچے کی نشوونما ہونے لگے، ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن سے گزرنے والے بچے کے پیٹ میں موجود بچہ کھوپڑی سے محروم تھا، تاہم اس کا چھوٹا سا سر اور دماغ ضرور تھا۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب تک ایسے صرف 200 واقعات ہی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔حیران کن طور دنیا بھر میں کئی ایسے کیسز بھی سامنے آچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز کئی دہائیوں تک اس بات کا پتہ نہیں چلا سکے کہ کسی کے جسم میں ایک اور جاندار کے نامکمل اعضاء موجود ہیں

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…