موسم گرما میں گاڑی کے ٹائر زیادہ کیوں پھٹتے ہیں اب آپ ٹائروں کے پھٹنے سے خوفناک حادثات کو کیسے روک سکتے ہیں۔۔حیرت انگیز گُر سامنے آگئے

9  مئی‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹـرنگ ڈیسک)گرمیوں کے موسم میں گاڑیوں کے ٹائر پھٹنے سے حادثات کی شرح میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ اس حوالے سے عرب ملک ابو ظہبی کے ٹریفک حکام نے اپنے شہریوں کے لئے انتہائی اہم وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گرمیوں میں اپنی گاڑیوں کے ٹائروں کی باقاعدہ تواتر سے انسپکشن کرتے رہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

ابو ظہبی ٹریفک حکام کی طرف سے وارننگ جاری ہونے کے بعد کار اور ٹائر کمپنیوں کی طرف سے بھی ہدایت نامے جاری کئے گئے ہیں جن میں گرمیوں میں شہریوں کو کار کے ٹائر وں کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اور ان کی دیکھ بھال کے حوالے سے ضروری ہدایات دی گئی ہیں۔ ابو ظہبی کی ایک معروف ٹائر کمپنی کے نمائندے یوسف کیانگو کا کہنا تھا کہ ڈرائیورز کو چاہئے کہ وہ 50ہزار کلومیٹر کے بعد گاڑی کے ٹائر بہر صورت تبدیل کر دئیے جانے چاہئیں۔ ٹائروں میں ہوا کا دبائو ہفتے میں دو بار باقاعدگی کے ساتھ چیک کیا جانا ضروری ہے۔ کم ہوا ٹائروں میں گاڑی کی کارکردگی اور بریک کی صلاحیت کو بری طرح متاثر کرتی ہے اور اس سے فیول بھی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ہوا کے کم یا زیادہ ہونے سے حادثات بھی رونما ہو سکتے ہیں جس کیلئے ضروری ہے کہ ـٹائروں میں ہوا کا دبائو ہدایت کے مطابق ہو۔ٹائر کمپنی کے جاری ہدایت نامہ کے مطابق شہریوں کو چاہئے کہ وہ ہر 5ہزار کلومیـٹر کے بعد گاڑی کے اگلے ٹائر پیچھے اور پچھلے آگے لگا دینے چاہئیں اس کی وجہ یہ ہے کہ گاڑی کے اگلے ٹائر زیادہ استعمال اور گھستے ہیں چنانچہ ان کی پوزیشن تبدیل کرنے سے چاروں ٹائر برابراستعمال ہونگے اور ان کی عمر ایک جتنی ہو گی بصورت دیگر اگلے ٹائر بہت جلد تبدیل کرنے پڑ سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…