جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اگر آپ مفت میں دنیاکی سیر کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ میں ماہانہ 1200ڈالر بھی کمانا چاہتے ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہی ہے

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا سفر کرنا کسے پسند نہیں ہو گا ۔ یہ دنیا اس قدر خوبصورت ہے کہ بس گھومتے جائیں ، دنیا دیکھتے جائیں ۔ خیر سیاحت کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک امریکی جوڑے نے اعلان کیا ہے کہ اگر آپ مفت میں دنیاکا سفر کرنا چاہتے ہیں تو کہ آپ کوئی رقم خرچ کیے بغیر نہ صرف مفت میں پوری دنیا گھوم سکتے ہیں بلکہ کچھ آمدن بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ لیکن اس کے لیے شرط ہے کہ آپ کو بچے پسند ہونے چاہئیں۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوٹاہ کے ایک میاں بیوی پوری دنیا کی سیاحت پر نکلنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک سال تک مختلف ممالک کے سیاحت کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کے تین بچے، پوٹر، بیکیٹ اور رین بھی ہوں گے۔ انہیں سفر کے دوران ان بچوں کی نگہداشت کے لیے ایک عدد آیا کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق خاتون کینزی کا کہنا تھا کہ ’’ہمیں کسی ایسے شخص کی تلاش ہے جو ہمارے بچوں کو اتنا ہی پیار دے سکے جتنا ہم دیتے ہیں۔ ہمارا سفر نیویارک سے شروع ہو گا اور ہم پولینڈ، ہنگری، اٹلی، سپین، ترکی، آسٹریا، فرانس اور نیوزی لینڈسمیت درجنوں ممالک کی سیر کریں گے۔آیا کے سفر، خوراک اور رہائش کے اخراجات ہم برداشت کریں گے۔ اس کے علاوہ اسے ماہانہ 1200ڈالر(1لاکھ 26ہزار روپے) سے 1500ڈالر (تقریباً 1لاکھ 57ہزار روپے) تنخواہ بھی دیں گے۔ کام کے اوقات متعین نہیں کیے جا سکتے کیونکہ اسے ہمہ وقت ہمارے ساتھ رہنا ہو گا۔ تاہم ہم روزانہ اسے کچھ وقت دیں گے جو وہ اپنی مرضی سے گزار سکے گا۔ اس کے علاوہ ہفتے میں ایک یا دو چھٹیاں بھی دیں گے۔ تو سیاحت کے شوقین افراد کیلئے یقیناًیہ ایک شاندار خبر ہے ۔بس ارادہ بنائیں اور قسمت آزمانے نکل جائیں ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…