ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

دوستی ہو تو ایسی،کتے نے انسانوں کو بھی بڑا سبق پڑھادیا

datetime 28  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوکرائن (مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرائن میں خطرے کے باوجودوفادار کتا اپنے زخمی ساتھی کتے کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوا، دوستی کی یہ مثال قائم کرنے والے کتے کی سوشل میڈیاپردھوم مچی ہوئی ہے ۔

عام طورپرکتوں کو انسانوں کا بے حد وفادار مانا جاتا ہے جس کی کئی مثالیں بھی موجود ہیں تاہم کتے اپنے ساتھیوں سے بھی اتنی وفاداری دکھاتے ہیں جتنا کہ انسانوں سے۔اس کی تازہ ترین مثال یوکرائن میں دیکھی گئی جہاں ایک کتا ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے زخمی ہوگیا اور چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ رہا۔

اس ٹریک پر پڑے زخمی کتے کو مصیبت میں دیکھ کر اس کا ساتھی کتا اس کے پاس پہنچ گیا اور دو روز تک وہیں رہ کر اسے ٹرینوں سے بچاتا رہا۔ اس دوران کوئی بھی مقامی شخص پاس جانے کی کوشش کرتا تو زخمی کتے کا یہ ساتھی کتا غصے سے بھونکنے لگتا اور آنے والے کو خبردار کردیتا ۔اس واقعہ کے دورروزبعدریسکیو اہلکاروں نے زخمی کتے کو وہاں سے اْٹھا کرطبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں دونوں دوستوں کو ان کے مالک کے حوالے کردیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…