اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں کہیں بھی ٹریفک پولیس کو دیکھ لیں تو آپ کو گرانڈیل قسم کے لمبے چوڑے پولیس والے یہ ڈیوٹی سرانجام دیتے نظر آئیںگے ۔ مگر شاید آپ کیلئے یہ بات حیران کن ہو کہ ہمارے ہی بر اعظم کے ایک ملک میں ٹریفک وارڈنز کے انتخاب کا معیار لمبا چوڑا قد نہیں بلکہ خوبصورتی ہے ۔ جی ہاں ۔۔! دنیا میں ٹریفک پولیس تو ہر جگہ پائی جاتی ہے لیکن شاید ہی کہیں یہ پولیس ایسی دلکش ہو جیسی شمالی کوریا میں ہے۔ معروف خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ کے ہر چوراہے پر ایک عدد خوبصورت ترین خاتون ٹریفک پولیس کی وردی پہنے کھڑی نظر آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے دیگر تمام شہروں میں بھی خوبصورت لڑکیاں ٹریفک کنٹرول کرتی نظر آتی ہیں تاہم یہ حسین ٹریفک پولیس آفیسر پیانگ یانگ کی شناختی علامت بن چکی ہیںپیانگ یانگ کی ان ٹریفک پولیس آفیسرز کے لیے ایک ویب سائٹwww.pyongyangtrafficgirls.com)) بھی بنائی گئی ہے جس کے مرکزی صفحے پر ہر ماہ ایک خوبصورت ترین پولیس آفیسر کی تصویر آویزاں کی جاتی ہے اور اسے ”پیانگ یانگ ٹریفک گرل آف دی منتھ“ کا خطاب دیا جاتا ہے۔