اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

چینی خاتون نے شہزادی بن کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شعبدہ باز ہر جگہ پائے جاتے ہیں جو اپنی چالاکی سے عام لوگوں کو لوٹ لیتے ہیں لیکن چین میں ایک خاتون نے تو شعبدہ بازی کے تمام ریکارڈ ہی توڑدئیے اور شہزادی کا روپ دھار کر لوگوں سے کروڑوں روپے ہتھیانے میں کامیاب ہوگئی۔چینی میڈیا کے مطابق وینگ فینگ نیگ نامی خاتون کھیتی باڑی کرتی تھی لیکن اس نے بہروپ بدل کر خود کو قنگ سلطنت کے سلاطین کی اولاد ظاہر کرنا شروع کردیا، جبکہ ایک 47 سالہ بے روزگار مرد بھی اس کے ساتھ شامل ہوکر اسے شہزادی کے طور پر متعارف کرواتا رہا۔ یہ نقلی شہزادی لوگوں کو بتاتی کہ اس کے شہنشاہ آباو¿ اجداد نے اس کیلئے اربوں کھربوں کی جائیداد چھوڑی جو حکام کے میں قبضے میں ہے اور اسے چھڑوانے کیلئے رشوت مانگی جارہی تھی۔ اس کی باتوں میں آکر درجنوں لوگوں نے بھاری رقم اس کے حوالے کردی، یہ سوچ کر کہ وہ حکام کو رشوت دے کر اپنی جائیداد چھڑوالے گی اور پھر ’شہزادی‘ انہیں مالا مال کردے گی۔ جعلی شہزادی نے اس طریقے سے تقریباً 23 لاکھ یوان جمع کرلئے جبکہ اس کے گھر سے سونے کی 41 اینٹیں اور جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ عدالت نے وینگ فینگ کا جرم ثابت ہونے پر اسے ساڑھے تیرہ سال قید کی سزا سنادی، جبکہ اس کے ساتھی کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…