نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا میں بچوں میں کھانے کے رجحان میں تبدیلی ہورہی ہے اور اب امریکی بچے ،برگر ،پیزا سے ہٹ کر مچھلی اور مسالے دار کھانوں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ،امریکی بچے ، برگر، پیزا اور اسی نوعیت کے دیگر کھانوں کی بجائے زیادہ مسالے دار کھانوں اور مچھلی کھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔اخبار کا کہنا ہے کہ بچوں میں آہستہ آہستہ ان کھانوں کا ذائقہ محسوس کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے۔ مچھلیوں میں ایسے پروٹین اور وٹامن بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔امریکی اسکولوں، گھروں اور ریستوران میں اب بچے برگر یا پیزا کی بجائے ، مسالے دار کھانے کھاتے نظر آتے ہیں۔