اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

وہ خاتون جو اپنا سب کچھ بیچ کر سچے پیار کی تلاش میں نکل پڑی

datetime 10  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ’نکی ٹیلر کا سفر محبت‘ وہ کہانی ہے جس نے بہت سے دلوں کو چھولیا ہے۔ برطانوی خاتون نکی ٹیلر سابق ایئر ہوسٹس ہیں اور کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنا سب کچھ بیچ کر ایک سفر پر نکلنے کا ارادہ کیا جس کا مقصد آئیڈیل شریک حیات کی تلاش تھی۔ نکی نے ایک بڑی گاڑی خریدی جس میں اپنی عارضی رہائشی کا بھی بندوبست کیا اور سفر پر نکل کھڑی ہوئی۔ اخبار میں اس کی کہانی پڑھ کر بہت سے مردوں نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔ نکی کا اصول تھا کہ وہ جس سے ملنے جاتی گاڑی اس کے گھر میں کھڑی کرتی، ملاقات کرتی، وقت اکٹھے گزارتی اور پھر رات اپنی گاڑی میں گزارتی۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
جریدے ’میل آن لائن‘ سے بات کرتے ہوئے نکی نے بتایا کہ اس نے تین مردوں سے ملاقات کی اور پھر ایک 55 سالہ شخص نے ان سے رابطہ کیا۔ وہ اس کے ساتھ چار دن رہی اور پھر سفر جاری رکھنے کیلئے نکل کھڑی ہوئی، مگر ایک گھنٹے بعد ہی واپس لوٹی اور ہمیشہ کیلئے ادھیڑ عمر شخص کے پاس رہنے کا اعلان کردیا۔ ادھیڑ عمر شخص، جس کا نام جیمز پولرڈ بتایا گیا ہے، کا کہنا ہے کہ اسے امید نہیں تھی کہ خوبرو دوشیزہ نکی ٹیلر اسے ہمسفر بنانے کا اعزاز بخشے گی، مگر وہ بہت خوش ہے کہ ایسا ہو چکا ہے اور نکی نے ہمیشہ کیلئے اسے چن لیا ہے، اور یوں دونوں کے سفر محبت کو منزل مل گئی۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…