چار بہنوں کے متعلق یہ خوشگوار حقیقت جاننے کے بعد اسی کے بارے سوچ رہے ہیں کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہمارے علم کے مطابق اب سے پہلے اس ہسپتال میں ایسا کوئی اتفاق نہیں ہوا ہے۔میریڈ فٹزپیٹرک وہ پہلی بہن تھیں جنھوں نے منگل کو مقامی وقت کے مطابق 03:25 پر ٹامس اوگ نامی ایک لڑکے کو جنم دیا۔ ا ن کی بہن جولین گوڈفری نے بھی اسی دن 11:00 بجے سورچا نامی لڑکی کو جنم دیا جبکہ ا ن کی تیسری بہن برنی وارڈ نے فیلم نامی لڑکے کو 2:30 بجے کے قریب جنم دیا۔ا ±ن کی ایک اور بہن کرسٹینا مری بھی اسی ہسپتال میں زچگی کے لیے موجود ہیں۔انھیں بھی اتوار کو لیبر روم میں جانا تھا لیکن اس میں کچھ روز کی تاخیر ہوگئی ہے۔مسز مرے کا کہنا ہے کہ وہ’کچھ افسردہ ہیں کہ ا ±نھوں نے اپنی دیگر بہنوں کی طرح ا ±سی دن بچے کوجنم نہیں دیا لیکن وہ بھی جلد ہی ماں بن جائیں گی۔مسز فٹز پیٹرک نے آئرلینڈ کے آر ٹی ای نامی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اگرچہ وہ چاروں بہنیں ایک ساتھ ہی حاملہ ہوئی تھیں لیکن انھوں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ بچوں کی پیدائش 24 گھنٹے کے اندر اندر ہو جائے گی۔انھوں نے کہا کہ اصل میں میرے بچے کی ولادت کا وقت 28 اگست کو مکمل ہو رہا تھا اور کرسٹینا کے بچے کی پیدائش کا دن 30 اگست تھا۔انھوں نے مزید بتایا کہ جولین منگل کو عملِ جراحی سے گزریں جبکہ ان کی دوسری بہن برنی، جن کے ہاں بدھ دو ستمبر کو ولادت متوقع تھی، انھوں نے ایک دن پہلے ہی بچے کو جنم دے دیا۔ہسپتال کی مینیجر میری سیمن کے مطابق ہسپتال کا عملہ اس خاندان میں ہونے والے اس عجیب و غریب اتفاق پر حیران ہے۔انھوں نے کہاکہ ہم سب ان چار بہنوں کے متعلق یہ خوشگوار حقیقت جاننے کے بعد اسی کے بارے سوچ رہے ہیں کہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ ہمارے علم کے مطابق اس سے پہلے ہسپتال میں ایسا کوئی اتفاق نہیں ہوا۔