سیول(نیوزڈیسک )یہ کسی ہالی ووڈ کی فلم کا خیالی منظر نہیں بلکہ گا ڑیا ں تیا رکر نے والے ایک کورین ادارے کی ذہانت اورصلاحیت کاحقیقی ثبوت ہے۔ماہر دماغوں نے مستقبل میں سستی سواری اسکوٹرکو ایک نیا جدید رنگ وروپ دینے کیلئے اسے انڈے کی ظاہری بنا وٹ میں تیار کیا ہے۔پیلے اور سیاہ رنگت والے اس مستقبل کے اسکوٹرکی نچلی سطح میں صرف دو پہیے نصب ہیں جس میں صرف ایک ہی فرد سواری کے مزے لے سکتا ہے۔جنوبی کو ریا میں ایک مو ٹر شو کے دوران اس اسکوٹر کو عام نمائش کیلئے پیش کیا گیا جہاں اس کی شکل اور کارکردگی کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔