قاہرہ(نیوز ڈیسک )منفرد انداز میں سیلفی لینے کا شوقین مصری نوجوان مسکراتے اونٹ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔عرب میڈیاکے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے نوجوان حسام انتی کا نے بتایا کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ اونٹ کو چارہ کھلاتے ہوئے اس کے ساتھ موج مستیاں کررہا تھا کہ اس دوران ان دوستوں کو اونٹ کے ساتھ سیلفی بنانے کا شوق ہوا جس پر انہوں نے اونٹ کو اپنے ساتھ لیا اور تصاویر بنانا شروع کردیں لیکن اس دوران ایک تصویر کچھ اس طرح یادگا بن گئی کہ تصویر میں تینوں نوجونواں کے ساتھ اونٹ نے اس طرح کا رد عمل دیا کہ وہ مسکرا رہا ہے۔حسام نے تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کر دی جس کےبعد یہ ”منفرد سیلفی “ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگئی۔