جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

جاپان :دنیا کے پہلے بولنے والے خلاباز روبوٹ نے عالمی ریکارڈز بنا لیے

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو(نیوز ڈیسک )جاپانی ماہرین کا تیار کر دہ دنیا کا پہلا بولنے والا خلاباز روبوٹ اپنے18 ماہ پر محیط خلائی سفر کے بعد واپس زمین پر آگیا ہے اور آتے ہی دو عالمی ریکارڈ بھی جیت لئے۔ کیربو نامی اس خلاء باز روبوٹ کو گزشتہ دن جاپان میں خلاءمیں بات چیت کرنے اور زمین سے بحیثیت روبوٹ بلند ترین مقام یعنی خلاءمیں پہنچنے کے اعزاز کے صلے میں دو عالمی ریکارڈ کے سر ٹیفیکیٹ دئیے گئے۔ کیربو کو 18ماہ قبل خلاءبازوں کے ساتھ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بھیجا گیا تھا۔ 34سینٹی میٹر قدو قامت والے اس روبوٹ میں بولنے اور پوچھے گئے سوالات کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت موجود ہے، جس کا عملی مظاہرہ اس روبوٹ نے اسپیس میں اپنے دورے کے دوران کر کے دکھایا اور دنیا کو حیران کرتے ہوئے واپسی پر عالمی ریکارڈ بھی جیت لئے۔ خلاءمیں اس روبوٹ کی ذمہ داری کسی جسمانی مشقت کے بجائے خلابازوں کے لیے ایک دوست کی تھی اور اسی مقصد کے لیے اسے تیار کیا گیا تھا۔ کیربو کے کامیاب مشن اور واپسی کے بعد دوسرے34 سینٹی میٹر لمبے خلاءباز روبوٹ میراٹا کو بھی عنقریب انٹر نیشنل اسپیس اسٹیشن روانہ کیا جائے گا



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…