سین ڈیاگو(نیوز ڈیسک )یوں تو آپ نے دنیا بھر کی کئی ماڈلز کو نت نئے ملبوسات زیب تن کئے کیٹ واک کرتے دیکھا ہی ہوگا۔ لیکن ہم آپ کو دکھاتے ہیں ایک دلچسپ اور انوکھی کیٹ واک، جی ہاں امریکی شہر سین ڈیاگو کے چڑیا گھر میں سیاہ رنگ کی مرغیوں کی انوکھی پریڈ کا خصوصی اہتمام کیا گیا، جس میں چار مرغیوں نے شرکت کی۔ چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال پر مامور خاتون نے سیاہ رنگ کے گوئنیا فال نامی افریقی پرندوں کے ساتھ پریڈ کی۔ خصوصی پریڈ کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے چڑیا گھر کا رخ کیا اور پرندوں کی چہل قدمی کے نظارے کا بھرپور لطف اٹھایا۔