نیویارک(نیوز ڈیسک ) دو نوجوان امریکیوں ’چیتاہ پلاٹ‘ اور ’ریہن ووڈ یارڈ‘ کی پریم کہانی دنیا میں انوکھی ترین ہے۔ انہوں نے اپنے پیار کا جشن کچھ اس انداز میں منانے کا فیصلہ کیا کہ وہ 83 دن میں دنیا کے 38 مقامات پر تجدید وفا کریں گے۔ ان کا یہ حسین سفر 8 فروری کو لاس اینجلس سے شروع ہوا تھا۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دن کیلئے بہت سے آئیڈیاز سوچے لیکن کوئی بھی دونوں کو بے حد پسند نہ آیا لہٰذا انہوں نے سوچا کیوں نہ دنیا کی سیر کریں اور ساتھ ہی بار بار شادی بھی کرلیں۔ اس وقت یہ جوڑا تھائی لینڈ میں ہے اور اپنے سفر کے دوران 11 ممالک میں 83 دن کے دوران 38 مرتبہ شادی کی تقریب منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہفتے تک ان کی 21 مرتبہ شادی ہوچکی تھی اور ان کی وطن واپسی 28 اپریل کو موتوقع ہے۔ ان انوکھی شادیوں نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور یہ جوڑا بھی مسلسل اپنے سفر کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا ہے۔