واشنگٹن ( نیوزڈیسک)امریکا کے قومی چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے سیاہ ریچھ کے دو بچے پہلی بار میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے۔ انڈین نسل کے ریچھ کے بچے دارالحکومت کے چڑیا گھر میں گزشتہ برس نومبر میں پیدا ہوئے تھے۔ بچوں کے نام عوامی مقابلے کے بعد مونیری اور میانی رکھے گئے ہیں۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق بچے صحت مند ہیں اور زیادہ وقت کھیل کود میں گزارتے ہیں۔ وہ دو ہزار دس سے چڑیا گھر میں پیدا ہونے والے بچوں کی تیسری جوڑی ہے۔